QR CodeQR Code

بارکھان، ہیضہ کی وباء بے قابو، مختلف علاقوں سے امدادی ٹیمیں روانہ

4 Jul 2022 21:50

بلوچستان حکومت نے ہنگامی طور پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئٹہ سے میڈیکل ٹیموں اور ادویات کے علاوہ کوہلو، لورالائی سمیت دیگر ملحقہ اضلاع سے پی پی ایچ آئی اور ایف سی کے ڈاکٹروں اور عملے کو طلب کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ضلع بارکھان کے شہری اور نواحی علاقوں میں گزشتہ روز سے پھیلنے والے ہیضہ کی وباء پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ بارکھان ہسپتال میں ضلع میں ہیضہ کی وباء سے اب تک 250 سے زائد مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ وباء کے پہلے روز 86 جبکہ دوسرے روز 135 سے زائد مریض ہسپتال میں پہنچ گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دوسری جانب صوبائی حکومت نے ضلع میں ہنگامی طور پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئٹہ سے میڈیکل ٹیموں اور ادویات کے علاوہ کوہلو، لورالائی سمیت دیگر ملحقہ اضلاع سے پی پی ایچ آئی اور ایف سی کے ڈاکٹروں اور عملے کو طلب کرکے مریضوں کو ہنگامی بنیادوں پر صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1002711

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002711/بارکھان-ہیضہ-کی-وباء-بے-قابو-مختلف-علاقوں-سے-امدادی-ٹیمیں-روانہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org