QR CodeQR Code

دعا زہرا کا مبینہ شوہر ظہیر احمد 24 گھنٹوں میں جیل میں ہوگا، جبران ناصر

4 Jul 2022 23:50

میڈیا سے گفتگو کے دوران مدعی کے وکیل نے کہا کہ آج سے 2 ہفتے قبل پولیس کے اعلی حکام نے کہا تھا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے، اس کیس کو بند کر دیا گیا تھا، آج میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کیس کی صحیح سے تفتیش ہی نہیں کی گئی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ دعا زہرا کے والد کے وکیل جبران ناصر نے کہا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے اندر اندر دعا زہرا کا مبینہ شوہر ظہیر احمد جیل میں ہوگا۔ جبران ناصر نے کراچی کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ دعا زہرا کی نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی عمر 15 سال کے قریب ہے، یعنی پورے 15 سال کی بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے بعد اب میں سندھ پولیس سے توقع کرتا ہوں کہ منگل کی دوپہر تک ظہیر احمد پولیس کی گرفت میں ہوگا، اس پر اغوا کا کیس ہے، ظہیر احمد کو بار بار بلواتے رہے ہیں، پولیس اور آئی او صاحب مسکرا کر ظہیر کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے ہیں۔

مدعی کے وکیل نے کہا کہ آج سے 2 ہفتے قبل پولیس کے اعلی حکام نے کہا تھا کہ اس کیس میں کچھ نہیں ہے، اس کیس کو بند کر دیا گیا تھا، آج میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اس کیس کی صحیح سے تفتیش ہی نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیس پولیس نے ختم کیسے کردیا، یہ کیس سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے۔ جبران ناصر نے کہا کہ یہ صاف صاف اغوا اور چائلڈ میرج کا کیس ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002726

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002726/دعا-زہرا-کا-مبینہ-شوہر-ظہیر-احمد-24-گھنٹوں-میں-جیل-ہوگا-جبران-ناصر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org