QR CodeQR Code

فاروق ستار سے معاملات طے نہ ہوسکے، ایم کیو ایم نے امیدوار کا اعلان کردیا

4 Jul 2022 23:52

سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ایسٹ معید انور ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے جس کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم نے بارشوں کے بعد بھرپور انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے پتنگ کے نشان پر الیکشن لڑنے کا معاملہ طے نہ ہو سکا۔ ایم کیو ایم نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لئے اپنے امیدوار کا اعلان کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور ڈاکٹر فاروق ستار کے درمیان ہونے والی ملاقاتیں بے سود ثابت ہوئیں۔ ایم کیو ایم نے این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لئے امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ سابق ڈسٹرکٹ چیئرمین ایسٹ معید انور ایم کیو ایم کے امیدوار ہوں گے جس کے لئے پارٹی ٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم نے بارشوں کے بعد بھرپور انتخابی مہم کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے۔ بارشوں میں کارکنان، ذمہ داران اور بلدیاتی امیدواران کو علاقوں میں فعال رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002727

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002727/فاروق-ستار-سے-معاملات-طے-نہ-ہوسکے-ایم-کیو-نے-امیدوار-کا-اعلان-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org