0
Monday 4 Jul 2022 23:56

این اے 245، پی ٹی آئی نے امیدوار کا اعلان کردیا، محمود مولوی انتخاب میں حصہ لیں گے

این اے 245، پی ٹی آئی نے امیدوار کا اعلان کردیا، محمود مولوی انتخاب میں حصہ لیں گے
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے کراچی کے حلقہ این اے 245 کے ضمنی انتخاب کے لئے محمود مولوی کو امیدوار نامزد کردیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی زیدی نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ این اے 245 سے محمود مولوی پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے، وہ پی ٹی آئی میں بہت سال سے سرگرم ہیں۔ انہوں نے بڑی کرپشن پکڑنے اور روکنے میں بہت مدد کی ہے، پورٹ اینڈ شپنگ میں کرپشن پکڑنے میں کافی مدد کی۔ علی زیدی نے کہا کہ این اے 240 میں لڑائی جھگڑا ہوتا رہا، پتہ ہی نہیں چلا کہ کیا ہو رہا ہے، اب این اے 245 میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ سے پتہ چلے گا کہ پی ٹی آئی کتنی بڑی جماعت ہے، پیپلز پارٹی سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے، جب کہ ایم کیو ایم بھی کراچی کے اندرکی جماعت بن کر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019ء میں بھی کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی تھی ہم نے نالے صاف کئے تھے، کراچی نہیں ڈوبا، 2020ء میں ہم نے نالے صاف نہیں کئے تو کراچی ڈوب گیا، اب ہم نے سارے نالے بنوائے سڑکیں بنوائیں، وفاق کی جانب سے 35 ارب روپے سے نالے ٹھیک کرائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 350 میگاواٹ زیادہ بجلی دی تاکہ کراچی کی صنعتیں چلیں، کراچی والوں پر لوڈشیڈنگ کا بم گرا ہے، انڈسٹری تباہ ہورہی ہے، مچھیرے کشتی لیکر پانی میں نہیں جاسکتے کیونکہ ڈیزل مہنگا ہوگیا، ان کی معاشی پالیسیز کی وجہ سے ہزاروں گھرانے برباد ہوجائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1002728
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش