QR CodeQR Code

علامہ حمید امامی کی علامہ جہانزیب جعفری کو ایم ڈبلیو ایم کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

4 Jul 2022 23:59

ایس یو سی خیبر پختونخوا کے سابق صوبائی صدر کا کہنا تھا کہ علامہ جہانزیب علی جعفری کا بطور صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم انتخاب خوش آئند اور قابل تحسین ہے چونکہ علامہ جہانزیب جعفری ایک متدین، متقی، پرہیزگار انسان ہیں، اور خدمت خلق کو عبادت سمجھتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سابق صدر علامہ حمید حسین امامی نے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے نومنتخب صدر علامہ جہانزیب علی جعفری کو نئی ذمہ داری کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ جہانزیب علی جعفری کا بطور صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم انتخاب خوش آئند اور قابل تحسین ہے چونکہ علامہ جہانزیب جعفری ایک متدین، متقی، پرہیزگار انسان ہیں، اور خدمت خلق کو عبادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند بحق آئمہ اطھار علیہم السلام علامہ جہانزیب جعفری کی مزید توفیقات خیر اضافہ فرمائے اور قوم و ملت کیلئے مزید کام آنے کی ہمت دے۔


خبر کا کوڈ: 1002729

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002729/علامہ-حمید-امامی-کی-جہانزیب-جعفری-کو-ایم-ڈبلیو-کا-صوبائی-صدر-منتخب-ہونے-پر-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org