1
0
Monday 4 Jul 2022 23:59

علامہ حمید امامی کی علامہ جہانزیب جعفری کو ایم ڈبلیو ایم کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

علامہ حمید امامی کی علامہ جہانزیب جعفری کو ایم ڈبلیو ایم کا صوبائی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سابق صدر علامہ حمید حسین امامی نے مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے نومنتخب صدر علامہ جہانزیب علی جعفری کو نئی ذمہ داری کی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ علامہ جہانزیب علی جعفری کا بطور صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم انتخاب خوش آئند اور قابل تحسین ہے چونکہ علامہ جہانزیب جعفری ایک متدین، متقی، پرہیزگار انسان ہیں، اور خدمت خلق کو عبادت سمجھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند بحق آئمہ اطھار علیہم السلام علامہ جہانزیب جعفری کی مزید توفیقات خیر اضافہ فرمائے اور قوم و ملت کیلئے مزید کام آنے کی ہمت دے۔
خبر کا کوڈ : 1002729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
ایسے بیانات اچھی روایت ہیں، اللہ حمید امامی صاحب کو سلامت رکھے۔
ہماری پیشکش