0
Tuesday 5 Jul 2022 00:26

شاہین شاہ آفریدی کے پی کے پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر

شاہین شاہ آفریدی کے پی کے پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر
اسلام ٹائمز۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو خیبر پختونخوا پولیس کا اعزازی خیرسگالی سفیر مقرر کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس لائنز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں قومی کرکٹر کے پی پولیس کی وردی پہن کر شریک ہوئے۔ اس موقع پر شاہین شاہ آفریدی کو اعزازی ڈی ایس پی کے بیجز بھی لگائے گئے۔ قومی کھلاڑی نے پولیس وردی میں سب سے پہلے اپنے والد کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ اصل سپر اسٹار ہماری فورسز ہیں، مجھے کے پی پولیس کا سفیر بننے پر فخر ہے۔ میرے والد بھی 25 سال تک پولیس فورس کا حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر پولیس فورس نے ملک و قوم کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں۔

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھٹن زدہ ماحول میں ایسے ایونٹ کا انعقاد قابل تعریف ہے، شاہین شاہ آفریدی ہمارا فخر اور اسٹار ہیں۔انسپکٹر جنرل کے پی پولیس معظم جاہ انصاری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022ء کے 6 ماہ کے دوران پولیس کے 54 آفیسرز اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا۔ شاہین شاہ آفریدی کے سفیر منتخب ہونے سے خیبر پختونخوا پولیس کی قربانیوں کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔ آئی جی پولیس نے مزید کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کی خدمات قابل ستائش ہیں، پولیس سماج دشمن عناصر کے چھکے چھڑائے گی اور شاہین شاہ کرکٹ کے میدان میں چھکے لگائیں گے۔ شاہین شاہ آفریدی پولیس کی کامیابیوں اور خدمات میں ساتھ کھڑے ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1002733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش