0
Tuesday 5 Jul 2022 00:36

سعد رفیق کی سندھ میں ایئرپورٹ کی زمین پر قبضہ چھڑانے کیلئے مراد علی شاہ سے مدد کی اپیل

سعد رفیق کی سندھ میں ایئرپورٹ کی زمین پر قبضہ چھڑانے کیلئے مراد علی شاہ سے مدد کی اپیل
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے سندھ میں ایئرپورٹ کی زمین پر قبضے اور ریکارڈ میں ہیر پھیر کے معاملے پر مراد علی شاہ سے مدد مانگ لی۔ خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے رابطہ کیا، جس میں انہوں نے کراچی، حیدرآباد اور سکھر ایئرپورٹ کی زمینوں پر قبضے کا معاملہ اٹھایا، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ سندھ سے مدد کی اپیل کردی ہے۔ سعد رفیق نے بتایا کہ ایئرپورٹس کی زمینوں کے ریکارڈ اور انٹریز کو محکمہ روینیو سندھ کے اہلکار ہیرا پھیری کرکے لینڈ مافیا کے نام کر رہے ہیں۔

سعد رفیق کے مطابق کراچی ایئر پورٹ سے متصل سی اے اے کی زمین کے روینیو ریکارڈ میں بھی تبدیلی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سی اے اے حکام کو لینڈ مافیا سے دھمکیاں اور چیلنجز کا سامنا ہوتا ہے، حیدرآباد میں بھی ایئرپورٹ کی زمین پر قبضے اور ریکارڈ تبدیل کرکے لینڈ مافیا کے نام کیا گیا ہے۔ مراد علی شاہ نے مسائل حل کرنے اور ریوینیو حکام کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرادی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1002743
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش