0
Tuesday 5 Jul 2022 00:54

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 1807 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 41 ہزار 400 روپے اور فی 10 گرام قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 21 ہزار 228 روپے ہوگئی۔ دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1520 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
خبر کا کوڈ : 1002750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش