QR CodeQR Code

الخلیل کے جنوب میں صیہونی فوج کا حملہ

5 Jul 2022 02:02

صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہونے کے بعد پانچ فلسطینی شہری اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوگئے، جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ فلسطینی ذرائع نے الخلیل کے جنوب میں صیہونی فوج کے حملے اور فلسطینیوں سے جھڑپوں کی خبر دی ہے۔ الخلیل کے جنوب میں ''ڈورا'' کے علاقے میں اسرائیلی فوجیوں سے جھڑپ میں کئی فلسطینی شہری زخمی ہوگئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ الخلیل کے جنوب میں واقع قصبے ''ڈورا'' کے علاقے ''سنجر'' میں قابض صیہونی افواج نے حملہ کرتے ہوئے مختلف فلسطینیوں کے گھروں کی تلاشی لی۔ رپورٹ کے مطابق، اس واقعے کے بعد صیہونیوں اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں، جس میں پانچ فلسطینی شہری اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے زخمی ہوگئے، جنہیں بعد میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایک فلسطینی شہری پلاسٹک کی گولی کا نشانہ بنا، جبکہ درجنوں افراد آنسو گیس کے شیل فائر ہونے سے سانس کی گھٹن کا شکار ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 1002761

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002761/الخلیل-کے-جنوب-میں-صیہونی-فوج-کا-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org