0
Tuesday 5 Jul 2022 05:58

سعودی عرب، مہنگائی کیوجہ سے شہریوں کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری

سعودی عرب، مہنگائی کیوجہ سے شہریوں کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ دنیا کے دیگر ممالک کی طرح سعودی عرب نے مہنگائی کے ستائے اپنے شہریوں کی مالی امداد کا اعلان کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  مہنگائی کے اثرات کم کرنے کیلئے 20 ارب ریال کی منظوری دے دی، یہ رقم ولی عہد محمد بن سلمان کی سفارش پر منظورکی گئی۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ رقم کا نصف حصہ سوشل انشورنس اور سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں جائے گا جبکہ  2 ارب ریال 2022 کے دوران سماجی کفالت کے مستحقین میں تقسیم کیے جائیں گے۔ سعودی میڈیا کے مطابق سماجی کفالت کے مستحقین کو یہ اعانت صرف ایک بار دی جائے گی۔ اس کے علاوہ  سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام میں نئے اندراج کی بھی منظوری دی گئی ہےجس کے بعد 8 ارب ریال رواں مالی سال کے آخر تک سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے صارفین میں اضافی مالی مدد کے طور پر تقسیم کیے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1002780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش