0
Tuesday 5 Jul 2022 09:15

امام خمینیؒ و شہید حسینیؒ کا مقصد وحدت امت تھا

امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن کے زیراہتمام برسی کے موقع پر سیمینار کا انعقاد
امام خمینیؒ و شہید حسینیؒ کا مقصد وحدت امت تھا
اسلام ٹائمز۔ برسی امام راحل امام خمینیؒ و قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینیؒ  کی مناسبت سے امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن کے زیراہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی تقریب دیوان سیلمان فارسی آڈیٹوریم  محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں تلاوت دانیال نقوی نے کی جبکہ نعت رسول مقبول(ص) پیش کرنے کی سعادت مشتاق صابر نے حاصل کی۔ الحاج مظفر علی نے امام خمینیؒ کو نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ قاسم رضوی نے افتتاحی کلمات بیان کئے۔ اس موقع پر نور پروڈکشن کی جانب سے امام خمینی کی حیات کے حوالے سے ایک ڈاکیومنٹری بھی دکھائی گئی۔

سیمینار میں حسن رضا نقوی، حسنین جعفر زیدی، علامہ حسن رضا ہمدانی، ڈی جی خانہ فرہنگ ایران ڈاکٹر جعفر روناس، مولانا شبیر بخاری، سینیئر صحافی ناصر نقوی، مولانا ساجد رضا نجف اشرف، مولانا محمد افضل حیدری سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ امام خمینی ؒ نے فکر امام حسینؑ سے روشنی لے کر ایران کو گمراہی کے اندھیرے سے نکالا، امام خمینیؒ کے خط پر ہی عمل  کرتے ہوئے علامہ سید عارف حسین الحسینیؒ نے وہی روشنی پاکستان میں پھیلائی۔ امام خمینیؒ ہوں یا شہید حسینیؒ، دونوں کا مقصد وحدت امت تھا، دونوں فرقہ واریت کے مخالف تھے اور امت کو امت واحدہ کی شکل میں دیکھنا چاہتے تھے۔ آخر میں دعائے سلامتی زمانہؑ سے سیمینار کا اختتام کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 1002796
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش