1
0
Tuesday 5 Jul 2022 12:54

امریکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک ہے، دلاور سید

امریکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنیوالا ملک ہے، دلاور سید
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر جوبائیڈن کے مشیر دلاور سید نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپورٹ مارکیٹ اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کرنیوالا بڑا ملک ہے۔ دونوں ممالک کو مواقع سے فائدہ اٹھا کر باہمی تجارت و سرمایہ کاری کو مزید فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار لاہور چیمبر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کی صدارت صدر میاں نعمان کبیر نے کی جبکہ سینئر نائب صدر میاں رحمن عزیز چن، نائب صدر حارث عتیق، ریجنل پالیسی لیڈ، یورپ، سنٹرل ایشیا، پاکستان گایا سیلف اور یو ایس قونصلیٹ جنرل لاہور کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک چیف کیتھلین گبیلیسکو نے بھی خطاب کیا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے اس موقع پر امریکی مہمانوں کو امریکہ کے یوم آزادی کی مبارکباد بھی پیش کی۔

دلاور سید نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بہترین ٹریڈ پوٹینشل موجود ہے، پاکستان میں اس وقت 80 سے زائد امریکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کیساتھ تعلقات کے فروغ کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے اصلاحات پر عمل درآمد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دوطرفہ تجارتی و اقتصادی تعلقات کے فروغ دینے کے موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی حکومت پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نجی شعبہ کو دونوں ممالک کے مابین تجارتی حجم میں اضافے اور بین الاقوامی تجارت میں زیادہ حصہ حاصل کرنے کیلئے ہائی ٹیک انڈسٹری کے قیام پر توجہ دینی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سپلائی چین مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے، امریکہ کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا تاکہ امریکی کاروباری کمپنیوں کیلئے سرمایہ کاری کے مواقع اور ملازمتیں پیدا کرنے میں آسانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان میں نئی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے اور زیادہ منافع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکیں ہیں، جس سے مقامی کمپنیوں مستفید ہو سکتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1002846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

Pakistan
امریکہ نے پاکستان میں کتنی سرمایہ کاری کی ہے؟
تمام ممالک کی سرمایہ کاری کی لسٹ شائع کرنی چاہیئے۔
ہماری پیشکش