0
Wednesday 6 Jul 2022 12:44

مظفر آباد، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیراہتمام طالبات کی ورکشاپ، علامہ شہنشاہ نقوی کی خصوصی شرکت

مظفر آباد، فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس کے زیراہتمام طالبات کی ورکشاپ، علامہ شہنشاہ نقوی کی خصوصی شرکت
اسلام ٹائمز۔ فاطمیہ ایجوکیشنل کمپلیکس مظفر آباد آزاد کشمیر کے زیر اہتمام بچیوں کی تعلیمی، دینی، ثقافتی تربیت کے لئے پندرہ روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آزاد ریاست جموں و کشمیر اور پاکستان سے اسکول اور کالجز کی طالبات نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں معروف بین الاقوامی شہرت یافتہ عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے خصوصی شرکت کی۔ ورکشاپ میں آرٹ، فقہی، اخلاقی اور عقیدتی موضوعات پر علامہ شہنشاہ نقوی، سربراہ ادارہ عالمہ سیدہ تسنیم زہراء رضوی، سید ارتضیٰ حسن رضوی، سید یاسر حسین سبزواری، خواہر رخشندہ کاظمی، آغا ممتاز حسینی نے لیکچرز دیئے، 15 دن کے دورانیہ میں کھیل کود اور تفریحی پروگرامز کے علاوہ پرفضا مقام پر وزٹ کا اہتمام بھی کیا گیا، ایک طرف بچیوں کے لئے اوپن سوال اور جواب کی نشستوں سے فکری الجھنوں جو دور کرنے کی کوشش کی گئی تو دوسری طرف باجماعت نماز، دعائیں، قصیدے اور نعت کی محفل کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں طالبات اور انکے سرپرست والدین کے علاوہ علماء و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1002934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش