QR CodeQR Code

یمن میں اقوام متحدہ کے نمائندے کی امن کیلئے ایران کو کردار ادا کرنے پر تاکید

5 Jul 2022 23:47

اپنے بیان میں یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے یمن کے بحران کے حل کیلیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تعمیری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یمن میں امن کے قیام کیلیے ان کوششوں کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ یمن میں اقوام متحدہ کے ایلچی نے ایرانی وزیر خارجہ کے مشاور سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرتے ہوئے یمن میں امن کے قیام کے لئے ایران کو کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔ وزیر خارجہ کے پولیٹیکل افئیرز کے سینیئر مشیر علی اصغر خاجی نے آج (منگل) 5 جولائی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے یمن کے بحران کے حل کے لئے اقوام متحدہ کے ایلچی "ہانس گرینڈبرگ'' سے ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورتی گفتگو کی۔ فریقین نے اس گفتگو میں یمن میں جاری تازہ ترین پیش رفت اور یمن کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان جنگ بندی اور تعاون کے حل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ کے سینیئر مشیر نے یمن کے سیاسی حل بالخصوص یمنی عوام کے محاصرے کے مکمل خاتمے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیری کردار کو جاری رکھنے پر تاکید کی۔ یمن میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے یمن کے بحران کے حل کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی تعمیری کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے یمن میں امن کے قیام کے لیے ان کوششوں کو جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 1002935

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002935/یمن-میں-اقوام-متحدہ-کے-نمائندے-کی-امن-کیلئے-ایران-کو-کردار-ادا-کرنے-پر-تاکید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org