QR CodeQR Code

امریکی وزارت خارجہ میں رچرڈ نیفیو کی واپسی

5 Jul 2022 23:53

امریکی وزیرخارجہ کیجانب سے جاری ہونیوالے ایک بیان کیمطابق ایران کیخلاف عائد پابندیوں کی اولین بار منصوبہ بندی کرنیوالے امریکی سفارتکار کو، جسے بعدازاں نکال باہر کر دیا گیا تھا، امریکی وزارت خارجہ میں دوبارہ سے بھرتی کر لیا گیا ہے


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ ایران کے خلاف پابندیوں کی پہلی مرتبہ منصوبہ بندی کرنے والے رچرڈ نیفیو کو چندین برسوں کی بیدخلی کے بعد امریکی وزارت خارجہ کے ایک ایسے شعبے میں دوبارہ بھرتی کر لیا گیا ہے جس کا بظاہر ایران کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔ اس بیان میں امریکی وزیرخارجہ اینٹونی بلینکن کا کہنا تھا کہ آج ہم رچرڈ نیفیو کو بطور "بدعنوانی کے خلاف رابطہ کار" کی حیثیت سے دنیا کے سامنے متعارف کرواتے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ اس سفارتکار کی تعیناتی دنیا میں بدعنوانی سے مقابلے کو زیادہ مضبوط بنائے گی، اور کہا کہ میں امریکی وزارت خارجہ کے اس اہم عہدے پر رچرڈ نیفیو کی واپسی کا خیرمقدم کرتا ہوں۔

یاد رہے کہ رچرڈ نیفیو ایران کے خلاف اقتصادی پابندیوں کے اس کی جانب سے اولین مرتبہ ڈیزائن کئے جانے کے سبب دنیا بھر میں مشہور ہے جسے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا باپ بھی کہا جاتا ہے جبکہ ایران کے ساتھ امریکی مذاکراتی ٹیم کی سربراہی کے رابرٹ مالے کے ہاتھ لگ جانے کے بعد چندین سال قبل اسے امریکی وزارت خارجہ سے نکال دیا گیا تھا۔ امریکی وزارت خارجہ سے بیدخلی کے بعد اپنے پہلے انٹرویو میں اس حوالے سے رچرڈ نیفیو کا کہنا تھا کہ امریکی وزارت خارجہ سے اس کی جدائی کی وجہ ایران کے ساتھ امریکی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ رابرٹ مالے سے اس کا اختلاف تھا۔ واضح رہے کہ اس کے بعد سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ تب رچرڈ نیفیو نے ایران کے بارے بعض اطلاعات کو رابرٹ مالے سے پوچھے بغیر ہی امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ سینیٹر رابرٹ مینینڈیز تک پہنچا دیا تھا!


خبر کا کوڈ: 1002941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002941/امریکی-وزارت-خارجہ-میں-رچرڈ-نیفیو-کی-واپسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org