QR CodeQR Code

100 یونٹ بجلی مفت کرنا پری پول رگنگ نہیں، خواجہ آصف

6 Jul 2022 05:33

نجی ٹی وی سے گفتگو میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو کا فارنزک کروالیں، یہ آڈیو سب سے بڑا ثبوت ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنے سے غریب کو ریلیف ملے گا، پاکستان تحریک انصاف کو کیا تکلیف ہے؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ 100 یونٹ بجلی مفت کرنا پری پول رگنگ نہیں، بجلی پر یہ رعایت پہلے بھی دی جاتی رہی ہے، غریب کو سُکھ کا سانس مل رہا ہے تو پی ٹی آئی کو اُس پر کیا اعتراض ہے؟ وہ بھی خیبر پختونخوا میں ایسا کرلیں۔

اس کے علاوہ مبینہ آڈیو ٹیپ پر بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے تعلق ثابت ہو گیا ہے، سیاست جیسے کام میں جب آپ دخل اندازی کرتے ہیں تو تنقید کے دائرے میں بھی آتے ہیں اور ہاتھ اور کپڑوں پر داغ بھی لگتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو چیلنج کیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی آڈیو کا فارنزک کروالیں، یہ آڈیو سب سے بڑا ثبوت ہے کہ کوئی سازش نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1002976

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1002976/100-یونٹ-بجلی-مفت-کرنا-پری-پول-رگنگ-نہیں-خواجہ-آصف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org