0
Wednesday 6 Jul 2022 06:08

مریم نواز کی 100 یونٹ فری بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر اپوزیشن پر تنقید

مریم نواز کی 100 یونٹ فری بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر اپوزیشن پر تنقید
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کے 100 یونٹ فری بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر تنقید کی ہے۔ ٹوئٹر پر ایک بیان میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں غریب کو مفت بجلی کا احسن اقدام کیا گیا ہے، مفت بجلی کا اقدام عدالتوں میں لےجانےکے بجائے خیبر پختونخوا میں ناداروں کو مفت بجلی دیں۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے ناداروں کو بجلی مفت فراہم کریں، خیبرپختونخوا حکومت کو فتنہ خان کو پالنے اور اس کا خرچ اٹھانے کے لیے رکھا ہوا ہے؟، محنت کریں، حسد نہ کریں۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا فارمولا سیاسی فوائد کے لیے ہے، یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے انہیں حکم دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1002978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش