0
Wednesday 6 Jul 2022 21:15

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی تھیم پارک آمد، شہید توقیر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت

شہید توقیر حسین کے لواحقین کیساتھ کھڑے ہیں، ہر ممکن تعاون کریں گے، علامہ حسن ہمدانی
ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی تھیم پارک آمد، شہید توقیر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت
اسلام ٹائمز۔ لاہور کے علاقے سندر میں تھیم پارک ہاوسنگ سوسائٹی میں نعرہ حیدری لگانے پر شہید کئے جانیوالے توقیر حسین کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے وفد نے سینیئر نائب صدر علامہ حسن رضا ہمدانی کے قیادت میں شہید کے والد رستم علی سے ملاقات کی اور شہید کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے شہید کے لواحقین کو اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پوری قوم شہید کے لواحقین کیساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانونی حوالے سے مظلوم والد کو انصاف کی فراہمی میں بھی ایم ڈبلیو ایم اپنا کردار ادا کرے گی۔

شہید توقیر حسین والد رستم علی نے کہا کہ وہ اپنا گھر، بار، مال، اسباب سب کچھ چھوڑ سکتے ہیں، مگر علی علیہ السلام کی ولایت نہیں چھوڑ سکتے، ہم اپنی جانیں قربان کر دیں گے، لیکن علی حق کا نعرہ نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے علامہ سید حسن رضا ہمدانی اور وفد کے دیگر ارکان کا شکریہ ادا کی۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے وکلاء کے حوالے سے جو مدد کی ہے، اس احسان کو وہ کبھی فراموش نہیں کریں گے۔ یاد رہے کہ کچھ روز قبل تھیم پارک سوسائٹی مین علی حق کا نعرہ لگانے پر سوسائٹی کے مالک نے سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ تشدد کرکے توقیر حسین کو شہید کر دیا تھا۔ سندر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن سے تفتیش جاری ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 1003002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش