QR CodeQR Code

سامراجی قوتوں کو شکست دے کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے، اسد عمر

6 Jul 2022 10:02

لاہور میں خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہمیں چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں سے ملک کو بچانا ہے، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کی دنیا میں عزت ہو۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے لاہور میں میٹنگ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے وسائل استعمال کرنے کے باوجود 17 جولائی کو پنجاب میں ضمنی الیکشن جیتیں گے۔ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر اور یاسمین راشد نے پی پی 170 میں پارٹی امیدوار ظہیر عباس کھوکھر کی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سامراجی قوتوں کو شکست دے کر عمران خان کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چوروں، ڈاکوؤں اور لٹیروں سے ملک کو بچانا ہے، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جس کی دنیا میں عزت ہو، پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لانے والے سب پی ڈی ایم میں بیٹھے ہیں، عمران خان کہتا ہے امیر اور غریب کے لیے ایک جیسا انصاف ہونا چاہیے۔ اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تباہی کے دہانے پر لانے والے سارے پی ڈی ایم میں بیٹھے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1003012

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003012/سامراجی-قوتوں-کو-شکست-دے-کر-عمران-خان-کے-ہاتھ-مضبوط-کریں-گے-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org