QR CodeQR Code

برطانیہ کے دو اہم وزرا مستعفی، بورس جانسن کی حکومت ختم ہونے کا خطرہ

6 Jul 2022 10:29

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ رشی سنک اور وزیر صحت ساجد جاوید دونوں نے یکے بعد دیگرے چند منٹوں کے فرق سے وزیراعظم کو استعفیٰ بھیج دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے وزیر خزانہ اور صحت نے منگل کے روز اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جس کے نتیجے میں وزیراعظم بورس جانسن کی وزارت عظمیٰ کا خاتمہ ہو سکتا ہے کیونکہ جانسن نے اپنی انتظامیہ کی ساکھ کو خراب کرنے والے تازہ ترین اسکینڈل پر معافی مانگنے کی کوشش کی تھی۔ ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ رشی سنک اور وزیر صحت ساجد جاوید دونوں نے یکے بعد دیگرے چند منٹوں کے فرق سے وزیراعظم کو استعفیٰ بھیج دیا جس میں دونوں نے معیار کے مطابق حکومت چلانے کی ان کی اہلیت پر سوالات اٹھائے۔ یہ استعفے اس وقت سامنے آئے جب بورس جانسن نے جنسی بدسلوکی کی شکایات کا سامنا کرنے والے ایم پی کرسٹوفر پنچر کو اہم وزارت دی اور پھر بعد میں انہیں یہ عہدہ سونپنے پر معافی مانگی


خبر کا کوڈ: 1003025

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003025/برطانیہ-کے-دو-اہم-وزرا-مستعفی-بورس-جانسن-کی-حکومت-ختم-ہونے-کا-خطرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org