0
Wednesday 6 Jul 2022 10:36

عید کے موقع پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

عید کے موقع پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 12 جولائی تک صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لے کر چلنے  پر مکمل پابندی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صرف بینکوں کے سکیورٹی گارڈز لائسنس والا اسلحہ ساتھ لے کر چل سکیں گے۔دوسری جانب دفعہ 144 کے تحت 5 جولائی سے 4 اگست تک صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہو گی، اس اقدام کا مقصد امن و امان اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
خبر کا کوڈ : 1003026
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش