QR CodeQR Code

عید کے موقع پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد

6 Jul 2022 10:36

دوسری جانب دفعہ 144 کے تحت 5 جولائی سے 4 اگست تک صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں عیدالاضحیٰ کے دوران اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 9 سے 12 جولائی تک صوبے بھر میں اسلحے کی نمائش اور اسلحہ لے کر چلنے  پر مکمل پابندی ہو گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق صرف بینکوں کے سکیورٹی گارڈز لائسنس والا اسلحہ ساتھ لے کر چل سکیں گے۔دوسری جانب دفعہ 144 کے تحت 5 جولائی سے 4 اگست تک صوبے بھر میں ہوائی فائرنگ پر بھی مکمل پابندی ہو گی، اس اقدام کا مقصد امن و امان اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1003026

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003026/عید-کے-موقع-پر-اسلحہ-کی-نمائش-اور-ہوائی-فائرنگ-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org