QR CodeQR Code

پنجاب میں ہوائی فائرنگ کرنے کیخلاف دفعہ 144 نافذ

6 Jul 2022 11:09

محکمہ داخلہ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کیخلاف دفعہ 144 کا نفاذ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے جبکہ اسلحے کی نمائش پر پابندی کا اطلاق 9 سے 12 جولائی تک ہو گا۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں ہوائی فائرنگ کرنے کیخلاف دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اسلحے کی نمائش پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے ہوائی فائرنگ کیخلاف دفعہ 144 کا نفاذ ایک ماہ کیلئے کیا گیا ہے جبکہ اسلحے کی نمائش پر پابندی کا اطلاق 9 سے 12 جولائی تک ہو گا۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی حالیہ ضمنی الیکشن میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے لگائی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1003028

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003028/پنجاب-میں-ہوائی-فائرنگ-کرنے-کیخلاف-دفعہ-144-نافذ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org