QR CodeQR Code

لاپتہ افراد سی ٹی ڈی کے پاس بھی ہوسکتے ہیں، اعظم نذیر تارڑ

6 Jul 2022 11:11

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ لاپتہ افراد صرف فوج کے ذیلی اداروں ہی نے نہیں اٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ لاپتہ افراد صرف فوج کے ذیلی اداروں ہی نے نہیں اٹھائے بلکہ لاپتہ افراد کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پاس بھی ہوسکتے ہیں۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ لاپتہ افراد کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں اور اٹھاتے رہیں گے، ان شاء اللہ ٹھوس حل کی طرف جائیں گے اور یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1003029

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003029/لاپتہ-افراد-سی-ٹی-ڈی-کے-پاس-بھی-ہوسکتے-ہیں-اعظم-نذیر-تارڑ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org