QR CodeQR Code

جھنگ، وزیر داخلہ پنجاب نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑا دیں

6 Jul 2022 12:09

صوبائی وزیر داخلہ نے ایک ہفتے میں دوسری بار جھنگ میں حلقہ پی پی 125 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل حیات جبوانہ سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ویڈیو لنک پر حلقے کی انتخابی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر پی پی 125 سے لیگی امیدوار فیصل حیات جبوآنہ بھی موجود تھے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ پنجاب عطااللہ تارڑ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اُڑا دیں۔ ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ جھنگ کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر داخلہ نے جھنگ میں حلقہ پی پی 125 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل حیات جبوانہ سے ملاقات کی۔ وزیر داخلہ نے ڈپٹی کمشنر آفس میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو ویڈیو لنک پر حلقے کی انتخابی صورتحال پر بریفنگ بھی دی۔ اس موقع پر پی پی 125 سے لیگی امیدوار فیصل حیات جبوآنہ بھی موجود تھے۔

صوبائی وزیر داخلہ ڈی سی آفس سے سرکٹ ہاوس روانہ ہو گئے جہاں ان کی ملاقاتیں جاری رہیں۔ چند روز قبل بھی وزیر داخلہ نے سرکاری پروٹوکول کیساتھ جھنگ کا دورہ کیا تھا، کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی قیادت سے ملاقات کرکے ان کی حمایت حاصل کی تھی اور انتخابی مہم میں بھی حصہ لیا تھا۔ جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ سے جواب طلب کر لیا تھا۔

اس کے باوجود وزیر داخلہ نے ایک بار پھر جھنگ کو اپنا ہدف بنایا ہے اور اس کوشش میں ہیں کہ جھنگ کے حلقہ پی پی 125 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار فیصل حیات جبوآنہ ہی فتح یاب ہوں۔ عوامی و سیاسی حلقوں نے دوبارہ الیکشن کمیشن سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1003034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003034/جھنگ-وزیر-داخلہ-پنجاب-نے-انتخابی-ضابطہ-اخلاق-کی-دھجیاں-ا-ڑا-دیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org