0
Wednesday 6 Jul 2022 12:43

ملتان، جمعیت اہلحدیث نے پی پی 217 میں لیگی اُمیدوار سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کر دیا

ملتان، جمعیت اہلحدیث نے پی پی 217 میں لیگی اُمیدوار سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کر دیا
اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی نے کہا ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث ملک کی ایک نظریاتی جماعت ہے، جس نے کبھی بھی ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے، جب بھی ملک کو ضرورت پڑی، جمعیت کے ایک ایک کارکن نے آگے بڑھ کر قربانیاں پیش کی ہیں۔ امیر سلفیہ سینیٹر ساجد میر کی ہدایت پر ملتان کے حلقہ پی پی 217 میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار سلمان نعیم کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء و سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اقتدار کے پجاری عمران نیازی کی اقتدار جانے کی وجہ سے راتوں کی نیندیں اڑ گئیں ہیں اور عمران نیازی دوبارہ سے احتجاج اور دھرنوں کے ذریعے اقتدار حاصل کرنا چاہتا ہے، مگر اب ایسا ہونے والا نہیں، عوام نے معاشی بحران کا سبب بننے والے اس عمران نیازی کو مسترد کردیا ہے۔

عمران نیازی نے اپنی ہر بات پر یوٹرن لیا، آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر قرضے لے کر ملک کو دیوالیہ ہونے کی حد تک لے آیا، اب ملتان کی عوام 17 جولائی کو شاہ محمود قریشی کو شکست دیکر مسلم لیگ نون کے امیدوار سلمان نعیم کو کامیاب کرائے گی، ہم مرکزی جمعیت اہلحدیث کے شکر گزار ہیں، جنہوں نے ہمیشہ مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کا ساتھ دیا، اب پی پی 217 میں ہمارے امیدوار کو سپوٹ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی میرج کلب میں مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر پی پی 217 سے مسلم لیگ نون کے امیدوار سلمان نعیم، ملک عبدالغفار ڈوگر، مولانا سید سبطین شاہ نقوی، حافظ محمد یونس آزاد، اسامہ عبدالکریم، ملک سلمان منگلہ، قاری سیف اللہ عابد، مولانا عبدالرحیم گجر، مولانا عنایت اللہ رحمانی، مولانا اسلم مجاہد سمیت دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1003041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش