0
Wednesday 6 Jul 2022 13:15

ملتان، عاطف حسین ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل نامزد، نوٹیفیکشن جاری

ملتان، عاطف حسین ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل نامزد، نوٹیفیکشن جاری
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ اقتدار نقوی نے سابق صوبائی سیکرٹری یوتھ عاطف حسین کو مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کا سیکرٹری میڈیا سیل نامزد کر دیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق عاطف حسین کا نوٹیفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے، عاطف حسین کا تعلق کوٹ ادو سے ہے اور اس سے قبل وہ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری یوتھ کی ذمہ داریوں پر کام کر چکے ہیں۔ جبکہ آئی ایس او ملتان کے سابق ڈویژنل صدراور مرکزی کابینہ کا بھی حصہ رہ چکے ہیں۔ عاطف حسین کی نامزدگی پر مختلف تنظیمی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 1003047
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش