QR CodeQR Code

دیر میں موسلادھار بارش، بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند

6 Jul 2022 13:29

شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں سیلاب آگیا، تالاش اور گل آباد میں برساتی نالوں میں شدید طغیانی سے جی ٹی روڈ بھی زیر آب آگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع دیر میں موسلادھار بارش سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوب گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں سیلاب آگیا، تالاش اور گل آباد میں برساتی نالوں میں شدید طغیانی سے جی ٹی روڈ بھی زیر آب آنے سے سڑک بند ہوگئی۔ روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1003048

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003048/دیر-میں-موسلادھار-بارش-بالائی-علاقوں-کی-رابطہ-سڑکیں-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org