0
Wednesday 6 Jul 2022 13:50

نون لیگی امیدوار نے ووٹرز کو کامیابی کی صورت میں پیسوں کی آفر کردی

نون لیگی امیدوار نے ووٹرز کو کامیابی کی صورت میں پیسوں کی آفر کردی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں صوبائی اسمبلی کی نشست پر ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے ووٹرز کو پیسوں کی آفر کر دی۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجا صغیر احمد کے کارنر میٹنگ سے خطاب کی ووٹرز کو پیسوں کی آفر دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلم لیگ نون کے امیدوار راجا صغیر کی جانب سے ووٹرز کو آفر و یقین دہانی کراتے سمیت دیکھا جاسکتا ہے۔

امیدوار کا کہنا تھا کہ ووٹرز جتنی دیر یہاں بیٹھے ہیں، اتنے ہی آپ کو پیسے دوں گا، سب کہتے ہیں راجا صاحب منتخب ہوکر پیسے دیں گے، میں کہتا ہوں کہ میں پہلے پیسے دوں گا گھبرائیں نہیں۔ ووٹ کی باری بعد میں آئے گی۔ لیگی رہنماء کی جانب سے تقریر میں آفر و یقین دہانی سن کر شرکاء کو تالیاں بجا کر ان کے حق میں نعرے لگاتے بھی سنا جاسکتا ہے۔ دوسری جانب ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد راجا صغیر کا موقف معلوم کرنے کے لیے رابطے کی کوشش کی گی تو رابطہ ممکن نہ ہوسکا۔
خبر کا کوڈ : 1003052
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش