QR CodeQR Code

ملک میں فوری عام انتخابات کرائے جائیں، مصطفیٰ کمال کا مطالبہ

6 Jul 2022 14:53

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی نے دھمکی دی ہے کہ اگر 12 گھنٹوں میں کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو سڑکوں پر ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سر زمین پارٹی (پی ایس پی) کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مصطفیٰ کمال نے دھمکی دی ہے کہ اگر 12 گھنٹوں میں کارکنوں کو رہا نہ کیا گیا تو سڑکوں پر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقے این اے 240 کے الیکشن میں جو کچھ ہوا، وہ سب جانتے ہیں، ضمنی انتخابات میں فائرنگ ہمارے کارکنوں پر ہوئی اور ہمیں ہی گرفتار کر لیا گیا۔ پی ایس پی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ دفتر کے اندر میں اور انیس قائم خانی تھے، وہاں فائرنگ کی گئی، اس واقعے میں ہمارا ایک ساتھی جاں بحق ہوا تھا، پولیس نے دہشتگردوں کو پکڑنے کے بجائے اپنی مرضی سے مقدمہ درج کیا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پولیس نے الیکشن کمیشن میں بیان دیا ہے کہ میں نے توڑ پھوڑ کی، ایس ایس پی کورنگی نے الیکشن کمیشن کے سامنے جھوٹ بولا، ہمیں مارا گیا اور ہمارے ہی 16 ساتھیوں پر دہشتگردی کا مقدمہ ڈال دیا گیا۔ مصطفیٰ کمال نے یہ بھی کہا کہ نومبر تک اہم فیصلے ہونے ہیں، زرداری صاحب تب تک پاکستان کا بیڑا غرق کر دیں گے، یہ حکومت کسی قابل نہیں، یہ زرداری اور ایم کیو ایم کو کیسے ناراض کرے گی، یہ پارٹیاں اس قابل نہیں کہ ان کو یہ ملک دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1003064

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003064/ملک-میں-فوری-عام-انتخابات-کرائے-جائیں-مصطفی-کمال-کا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org