0
Wednesday 6 Jul 2022 15:00

دعا زہرا اغوا کیس، والد کی درخواست پر ملزم ظہیر احمد سمیت دیگر کو نوٹس

دعا زہرا اغوا کیس، والد کی درخواست پر ملزم ظہیر احمد سمیت دیگر کو نوٹس
اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی کی نئی درخواست پر محکمہ صحت، محکمہ داخلہ، آئی جی سندھ، ظہیر احمد اور دیگر کو 21 جولائی کیلئے نوٹس جاری کرکے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق والد مہدی کاظمی کی دائر کردہ نئی درخواست فوری سماعت کیلئے منظور کی۔ عدالتِ عالیہ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار مہدی کاظمی کی درخواست کے متن میں تحریر کیا گیا کہ دعا زہرا کو ظہیر احمد نے اغواء کرلیا ہے، اغواء کے وقت دعا کی عمر 13 سال 11 ماہ اور 19 دن تھی۔ مہدی کاظمی کا درخواست میں کہنا تھا کہ نئی میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 16 سال سے کم ثابت ہو چکی ہے، ظہیر احمد نے مغویہ کو پنجاب لے جا کر چائلڈ میرج کرلی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پنجاب ریسٹیرین میرج ایکٹ 2016ء کے مطابق شادی غیر قانونی ہے، مغویہ سے اگر جنسی زیادتی ثابت ہو، تو ملزم ظہیر کے خلاف کارروائی کی جائے۔ مہدی کاظمی نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ 14 سالہ دعا زہرا کو بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے، دعا کو ظہیر احمد کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرا کے والدین کے سپرد کیا جائے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ دعا زہرا کو ملک سے باہر لے جانے سے روکا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 1003066
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش