QR CodeQR Code

عمران خان بتائیں کیا کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے

عمران خان کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے کوئی خوفزدہ نہیں ہوگا، رانا ثناء اللہ

6 Jul 2022 13:59

اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ جیسا کوئی جرم نہیں، یہ جرم ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ عمران خان نے 4 سال ہم پر الزام ہی لگائے، انہوں نے بھی کوئی کام نہیں کیا۔ عمران خان بتائیں این آر او چاہتے ہیں یا اقتدار، انہیں ایسی باتیں کرتے شرم آنی چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان سب کچھ بتانے کو تیار ہیں، لیکن اپنی کرپشن بتانے کو نہیں، کیا کرپشن کی تحقیقات کرنا دیوار سے لگانا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی دھمکیوں اور بلیک میلنگ سے کوئی خوفزدہ نہیں ہوگا۔ وہ کیوں مطالبہ نہیں کرتے کہ ان کی اہلیہ کی لیک آڈیو کا فرانزک کیا جائے۔ پی ٹی آئی کے لوگ تردید کریں کہ بشریٰ بی بی لیک آڈیو ان کی نہیں ہے۔

پی ٹی آئی کا لوگوں کیلئے ریلیف روکنے کا بیانیہ بھی سامنے آیا ہے۔ الیکشن چند اضلاع میں ہو رہا ہے، بجلی کے یونٹس کی معافی پورے پنجاب میں دی جا رہی ہے، مگر پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات سے ان کا اصل چہرہ بےنقاب ہوگیا کہ وہ غریبوں کا فائدہ نہیں چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ جیسا کوئی جرم نہیں، یہ جرم ملک کیلئے باعث شرمندگی ہے۔ عمران خان نے 4 سال ہم پر الزام ہی لگائے، انہوں نے بھی کوئی کام نہیں کیا۔ عمران خان بتائیں این آر او چاہتے ہیں یا اقتدار، انہیں ایسی باتیں کرتے شرم آنی چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 1003069

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003069/عمران-خان-کی-دھمکیوں-اور-بلیک-میلنگ-سے-کوئی-خوفزدہ-نہیں-ہوگا-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org