0
Wednesday 6 Jul 2022 15:34

ایم ڈبلیو ایم رہنماء ملک اقرار حسین اور آصف رضا کا ضلع سرگودھا کا تنظیمی دورہ

ایم ڈبلیو ایم رہنماء ملک اقرار حسین اور آصف رضا کا ضلع سرگودھا کا تنظیمی دورہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سینٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی کے سربراہ ملک اقرار حسین اور رکن کمیٹی آصف رضا ایڈووکیٹ نے سرگودھا کا تنظیمی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر علامہ سید ملازم حسین نقوی سے ملاقات کی اور ضلع سرگودھا کی تنظیمی صورتحال تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران ضلع کی تنظیمی فعالیت اور ضلعی کنونشن کے امور طے کئے گئے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم سنٹرل پنجاب کی ورکنگ کمیٹی قائم کی گئی تھی، جس کو پنجاب کے مختلف اضلاع کے دورہ جات کرکے تنظیمی فعالیت کو بڑھانے اور صوبائی کنونشن کے انعقاد کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1003073
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش