0
Wednesday 6 Jul 2022 15:52

مغربی کنارے میں تلاطم خیز دن، ایک فلسطینی شہید اور درجنوں گرفتار

مغربی کنارے میں تلاطم خیز دن، ایک فلسطینی شہید اور درجنوں گرفتار
اسلام ٹائمز۔ صیہونی فوجیوں نے مغربی کنارے پر حملہ کرتے ہوئے درجنوں فلسطینیوں کو اسیر جبکہ ایک نوجوان کو شہید کر دیا ہے۔ آج (بدھ) صبح صیہونی فوج نے مغربی کنارے کے علاقوں ''سلواد''، ''جنین''، ''طولکرم'' اور ''الخلیل'' میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں کیں۔ بعض علاقوں میں اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین مسلح تصادم بھی ہوا، جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اس حوالے سے فلسطینی اداروں کا کہنا ہے کہ تقریباََ 37 کے قریب افراد کو صیہونی فوج اور آباد کاروں کے خلاف سرگرمیوں کے الزم میں گرفتار کیا گیا ہے۔ رفیق ریاض غنام نامی فلسطینی کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق، اسرائیل کے اس اقدام کے سبب جنین اور نابلس میں مسلح جھڑپیں شروع ہوگئیں اور فلسطینی حُریت پسندوں نے صیہونی فوجیوں پر ''جبع'' شہر پر حملے کے دوران فائرنگ کر دی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مغربی کنارے میں مسلح مزاحمت زور پکڑ چکی ہے اور تقریباََ ایک ہفتہ قبل مغربی کنارے کے شہر نابلس میں فلسطینی مزاحمتی جوانوں کی صیہونیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں "السامرہ" نامی بریگیڈ کا ایک کمانڈر زخمی ہوگیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1003076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش