QR CodeQR Code

امریکہ اگر جوہری معاہدے کی بحالی میں سنجیدہ ہے تو بہتر موقف اختیار کرے، میخائل اولیانوف

6 Jul 2022 17:32

ٹوئٹر پر جاری ہونیوالے ایک پیغام میں اقوام متحدہ میں روسی نمائندے نے تاکید کی ہے کہ امریکہ کو چاہیئے کہ وہ ویانا مذاکرات کے حوالے سے مزید مفید و دوستانہ موقف اپنائے


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں روسی نمائندے میخائیل اولیانوف نے تاکید کی ہے کہ امریکہ کو چاہیئے کہ وہ ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کی بحالی کے لئے جاری مذاکرات میں مثبت موقف اپنائے۔ ٹوئٹر پر جاری ہونے والے ایک پیغام میں میخائیل اولیانوف نے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کے پیغام کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ واقعا اب وقت آن پہنچا ہے کہ اگر امریکہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لئے حقیقی طور پر پرعزم ہے تو اسے چاہیئے کہ وہ ویانا مذاکرات کے حوالے سے زیادہ مفید و مزید دوستانہ موقف اپنائے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں یورپی یونین کے سیکرٹری امور خارجہ جوزپ بورل کے ساتھ اپنی ٹیلیفونک گفتگو کی جانب اشارہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آج شب جوزپ بورل کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی جس میں واضح کیا گیا کہ صرف اور صرف دوطرفہ مفاد کے تحفظ کی صورت میں ہی اتفاق نظر طے پا سکتا ہے۔ حسین امیر عبداللہیان نے لکھا تھا کہ ہم ایک مضبوط و پائیدار معاہدے کے لئے گفتگو پر تیار ہیں جبکہ امریکہ کو فیصلہ کے لینا چاہیئے کہ کیا وہ اتفاق نظر چاہتا ہے یا اپنی یکطرفہ آرزوؤں کی تکمیل!


خبر کا کوڈ: 1003083

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003083/امریکہ-اگر-جوہری-معاہدے-کی-بحالی-میں-سنجیدہ-ہے-بہتر-موقف-اختیار-کرے-میخائل-اولیانوف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org