QR CodeQR Code

قطری وزیرخارجہ کا دورہ تہران

6 Jul 2022 17:40

آج دوپہر قطری وزیرخارجہ اپنے سرکاری دورے پر تہران پہنچے جہاں انکے ایرانی ہم منصب نے انکا استقبال کیا


اسلام ٹائمز۔ قطری وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی آج دوپہر اپنے ایرانی دورے پر تہران پہنچے جہاں وزارت خارجہ آمد پر ان کے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان نے ان کا استقبال کیا۔ خبرنگاروں کی موجودگی میں منعقد ہونے والی مختصر استقبالیہ تقریب کے بعد دونوں وزرائے خارجہ مذاکرات کی میز پر جا بیٹھے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس بارے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی کا کہنا ہے کہ ایران و قطر کے روز افزوں برادرانہ تعلقات کے حوالے سے ہونے والی اس ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کی توسیع کے ساتھ ساتھ خطے کے اور بین الاقوامی اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔


 


خبر کا کوڈ: 1003088

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003088/قطری-وزیرخارجہ-کا-دورہ-تہران

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org