0
Wednesday 6 Jul 2022 18:38

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری

کوئٹہ، بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ایڈیشنل ججز کی  تعیناتی کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالت عالیہ بلوچستان میں 5 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ ایڈووکیٹ اقبال احمد کاسی، ایڈووکیٹ شوکت علی رخشانی، ایڈووکیٹ گل حسن ترین، محمد عامر نواز رانا اور سردار احمد علیمی کی بطور ایڈیشنل جج تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کی ایڈوائس پر دی۔ صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی۔
خبر کا کوڈ : 1003102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش