0
Wednesday 6 Jul 2022 20:30

اسرائیل میں کار بم دہماکہ

اسرائیل میں کار بم دہماکہ
اسلام ٹائمز۔ عبرانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ اسرائیل کے شمال میں ایک کار بم دہماکے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔ عبرانی میڈیا نے آج (بدھ) سہ پہر کے وقت "ذیخرون یعقوب" (شمالی مقبوضہ علاقوں میں) میں مقامی کونسل کے قریب کار بم دھماکے کی خبر دی ہے۔ اس کار بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا اور امدادی دستے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ دھماکے کے بعد مذکورہ کار جائے وقوعہ پر موجود ایک ستون سے ٹکرا گئی جبکہ پولیس کی بھاری نفری بھی فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس دھماکے کی پوشیدہ زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ابھی تک ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ دھماکے کی اطلاع آج مقامی وقت کے مطابق دن 10 بجے اسرائیلی پولیس کو موصول ہوئی، دوسری جانب دہماکے کا شکار ہونے والی کار مکمل طور پر جل گئی۔
 
یہاں یہ امر قابل غور ہے کہ حالیہ برسوں میں میڈیا اور نیوز ذرائع نے اس سے پہلے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں متعدد آتشزدگی کے واقعات کی خبر دی تھی۔ مقبوضہ علاقوں میں لگنے والی آگ کے بارے میں اہم خبروں کا سلسلہ اپریل 2021ء میں شروع ہوا تھا۔ جہاں مقبوضہ علاقوں میں میزائل سے مربوط آلات بنانے والے صنعتی کمپلیکس میں بڑا دھماکہ ہوا تھا۔ یہ کمپلیکس "رملہ" شہر کے باہر اور مقبوضہ علاقوں کے مرکز کے گرد بنایا گیا تھا، جو "ٹومر" نامی ایک سرکاری کمپنی کی ملکیت ہے، جو ہر قسم کے میزائلوں کے لیے پروپلشن سسٹم اور انجن تیار کرتی ہے۔ اس کمپلیکس میں ہونے والے دھماکے کے بعد جائے وقوعہ سے چند کلومیٹر دور تک دھویں کے بادل اور آگ کے شعلوں کا مشاہدہ کیا گیا اور اس واقعے کی تصاویر بھی شائع کی گئیں تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1003113
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش