0
Wednesday 6 Jul 2022 21:16

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 113 نئے معاملات

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 113 نئے معاملات
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا صرف 113 نئے معاملات سامنے آئے ہیں جن میں 35 کشمیر صوبہ سے اور 78 کا تعلق جموں صوبہ سے ہے اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد 455588 تک پہنچ گئی ہے۔ اِسی دوران آج مزید 66 افراد شفایاب ہوئے ہیں جن میں 14 صوبہ کشمیر اور 52 کا تعلق جموں صوبہ سے ہیں۔ آج بلیگ فنگس یامیوکور مائیکوِس کا آج کوئی معاملہ سامنے آیا ہے۔ کشمیر میں تصدیق شدہ معالات کی تعداد 51 ہے۔

کووِڈ ویکسینیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8257 کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 23360058 تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے علاوہ جموں و کشمیر میں زائد از 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ اَب تک نوول کورونا وائرس کے 455588 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 641 صوبہ جموں میں 429 اور کشمیر صوبے میں 212 سرگرم معاملات ہیں۔ اَب تک 450190 افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1003114
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش