0
Wednesday 6 Jul 2022 21:16

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے سے غریبوں کی کمر توڑی گئی، پرینکا گاندھی

رسوئی گیس کی قیمت میں اضافے سے غریبوں کی کمر توڑی گئی، پرینکا گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے اور رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت ایک بار پھر بڑھا کر اس نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ ایک طرف یہ حکومت غریبوں کی بہبود کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف غریبوں کا نوالہ چھینتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو تین دنوں میں حکومت نے ضروری اشیاء پر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ کرکے غریبوں کی روٹی چھیننے کا کام کیا ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کیا کہ بی جے پی اور اس کے سرمایہ دار دوستوں کے پاس عوام سے لوٹنے اور کھانے کے دانت کچھ اور ہیں، دکھانے کے لئے کچھ اور۔ انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹو میٹنگ میں ’غریب بہبود‘ کہہ کر پچھلے 2-3 دنوں میں آٹا، اناج، دہی، پنیر پر 5 فیصد گبر سنگھ ٹیکس (جی ایس ٹی) لگا دیا اور آج رسوئی گیس پر مزید 50 روپے بڑھا کر غریب متوسط ​​طبقے کی کمر توڑ دی۔
خبر کا کوڈ : 1003115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش