0
Wednesday 6 Jul 2022 22:38

بی جے پی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، اشوک گہلوت

بی جے پی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، اشوک گہلوت
اسلام ٹائمز۔ بھارتی راجستھان کے وزیراعلٰی اشوک گہلوت نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر لوگوں کو اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے منصوبے کو ناکام بنا چکے ہیں اور عوام سب کچھ سمجھ چکے ہیں۔ انہوں نے کنہیا لال قتل کیس میں بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اتنا سنگین واقعہ ہوا اور بی جے پی لیڈر اس سانحہ سے ہفتے بھر لاتعلق رہی۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ میں خود ادے پور گیا اور کنہیا لال کے خاندان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ سات دن بعد بی جے پی کے لیڈر کنہیا لال کے گھر جاتے ہیں، یہ ایک سنگین واقعہ تھا اور اس میں دونوں مرکزی ملزمان کو فوری طور پر پکڑ لیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو بھڑکا رہے ہیں اور جگہ جگہ احتجاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بی جے پی کے منصوبے کو ناکام بنادیا اور وہ کچھ نہ کر سکے۔ راجستھان کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک کی صورتحال سنگین ہے لیکن نریندر مودی بے خبر و لا تعلق ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1003116
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش