0
Wednesday 6 Jul 2022 22:00

کوئٹہ، بارش سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری

کوئٹہ، بارش سے ہونیوالے نقصانات کی رپورٹ جاری
اسلام ٹائمز۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی بلوچستان نے مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے اب تک 39 افراد جانبحق ہوئے ہیں۔ جن میں 10 مرد، 16 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 47 افراد زخمی ہوئے۔ بارشوں سے سب سے زیادہ کوئٹہ، لسبیلہ، سبی، ہرنائی، دکی، کوہلو، بارکھان، ژوب اور ڈیرہ بگٹی متاثر ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1003121
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش