QR CodeQR Code

ڈی آئی خان سے اغواء کے بعد قتل ہونیوالی لڑکی کا قاتل گرفتار

7 Jul 2022 14:07

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے مقتولہ کے 02 موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے، دوران تفتیش ملزم نے لڑکی کو اغواء کرنے اور بعد میں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ کھتی سے جوانسالہ لڑکی کے اغواء اور بعد ازاں قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق 22 جون کو کھتی کے علاقے میں لڑکی (ص) بی بی اغوا ہوئی تھی، جس کی رپورٹ تھانہ ڈیرہ ٹاون میں درج کی گئی، اغوائیگی کے دو دن بعد لڑکی نعش ضلع ٹانک کے علاقے کوٹ اللہ داد سے برآمد ہوئی، جس کا مقدمہ تھانہ ایس ایم اے ضلع ٹانک میں درج کیا گیا، ڈیرہ ٹاون پولیس نے اغوائیگی اور قتل کی واردات میں ملوث ملزم ہارون ولد گل نواز قوم بلوچ سکنہ کوٹ اللہ داد ضلع ٹانک کو گرفتار کر لیا، جب کہ گرفتار ملزم سے مقتولہ کے 02 موبائل فونز بھی برآمد کر لیے گئے، دوران تفتیش ملزم نے لڑکی کو اغواء کرنے اور بعد میں قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 1003122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003122/ڈی-ا-ئی-خان-سے-اغواء-کے-بعد-قتل-ہونیوالی-لڑکی-کا-قاتل-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org