0
Wednesday 6 Jul 2022 22:54

لیہ، پاکستان عوامی تحریک کی ضمنی الیکشن پی پی 282 پر پی ٹی آئی کی حمایت

لیہ، پاکستان عوامی تحریک کی ضمنی الیکشن پی پی 282 پر پی ٹی آئی کی حمایت
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک نے پی پی 282 لیہ کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار قیصر عباس خان مگسی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے لیہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی امیدوار قیصر عباس مگسی، رکن قومی اسمبلی نیاز جکھڑ سمیت پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء سید انعام اللہ گیلانی، قمر عباس دھول اور دیگر شریک ہوئے، اس تقریب میں پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں نے قیصر عباس کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اس سے قبل پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی قائدین کی ضمنی الیکشن پی پی 282 کے حوالے سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں ضلعی صدر پاکستان عوامی تحریک لیہ سید انعام اللہ گیلانی، ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف سردار افتخار علی بابر خان کھیتران، سردار شہاب الدین خان سیہڑ ایم پی اے، سردار شمشیر خان سیہڑ، مہر محمد انور تھند نائب صدر جنوبی پنجاب پاکستان عوامی تحریک، مہر محمد سعید قادری تحصیل صدر لیہ، محمد حسنین رضا ضلعی کوآرڈینیٹر یوتھ لیگ، محمد اکبر قادری تحصیل صدر تحریک منہاج القرآن لیہ، مہر فلک شیر تھند و دیگر نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 1003127
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش