0
Wednesday 6 Jul 2022 23:14

عمران خان کے پاس جو راز ہیں وہ قوم کے سامنے لائیں، شرجیل میمن

عمران خان کے پاس جو راز ہیں وہ قوم کے سامنے لائیں، شرجیل میمن
وزیر اطلات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران خان صرف اقتدار چاہتے ہیں، اقتدار کے لئے وہ دھمکیاں دے رہے ہیں، اُن کے پاس جو راز ہیں وہ قوم کے سامنے لائیں۔ سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی گرفتاری اینٹی کرپشن سندھ کی وجہ سے ہوئی ہے، حلیم عادل پر کئی مقدمات درج ہیں، کوئی احتساب سے بالاتر نہیں ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے کیس ہیں، قانون اپنا راستہ لے گا، الزامات جھوٹے ہوں گے تو عدالت سے رہا ہو جائیں گے۔ شرجیل میمن نے یہ بھی کہا کہ عمران خان سیاست کریں، اداروں کے خلاف گھناؤنی حرکتیں نہ کریں، عمران خان کے اہلِ خانہ کی کچھ ریکارڈنگ سامنے آئی ہیں، یہ کونسی گھریلو خاتون تھیں جو وزیراعلیٰ لگواتی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1003129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش