0
Wednesday 6 Jul 2022 23:28

زرداری اور بلاول نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا، حلیم عادل شیخ کا چیف جسٹس کو خط

زرداری اور بلاول نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا، حلیم عادل شیخ کا چیف جسٹس کو خط
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق خط لکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق حلیم عادل نے خط چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کے نام بھجوایا ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا ہے۔ خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ باخبر ذرائع نے بتایا میری زندگی کو خطرات لاحق ہیں، آصف زرداری، بلاول بھٹو اور مراد علی شاہ نے میرے قتل کا منصوبہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مجھ پر کئی بار پہلے بھی حملے ہو چکے ہیں اور جھوٹے مقدمات بنائے جا رہے ہیں، مجھے اس لئے نشانہ بنایا جا رہا ہے کیونکہ میں عوام کی آواز بنتا ہوں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ میں بطور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حکومتی کرپشن کو منظرعام پر لاتا ہوں، مجھےکچھ ہوا تو ذمہ دار آصف زرداری، بلاول بھٹو، مراد علی شاہ ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 1003131
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش