0
Wednesday 6 Jul 2022 23:44

سینیٹ کا ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ کامیاب

سینیٹ کا ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کی ڈاکٹر خالدہ کامیاب
اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر سکندر ميندھرو کے انتقال سے خالی ہونے والی نشست ضمنی الیکشن کے دوران پیپلز پارٹی نے 97 ووٹوں سے جیت لی۔ پيپلز پارٹی کے سينيٹر ڈاکٹر سکندر ميندھروں کے انتقال سے خالی ہونے والی سينيٹ کے نشست پر سندھ اسمبلی ميں پولنگ ہوئی۔ سندھ اسمبلی کے 168 کے ايوان سے 97 ووٹ کاسٹ ہوئے جو کہ تمام ہی پيپلز پارٹی کے ڈاکٹر خالدہ نے حاصل کئے۔ مدمقابل امیدوار پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کا بائیکاٹ کردیا تھا۔ ضمنی الیکشن میں کاسٹ ہونے والے 97 ميں ایک ووٹ بھی مسترد نہیں ہوا۔ ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے، ٹی ایل پی اور ایم ایم نے انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا۔
خبر کا کوڈ : 1003138
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش