0
Wednesday 6 Jul 2022 23:55

حکمرانوں کی آنکھیں نہ کھلیں تو عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہونگے، علامہ حسن ظفر نقوی

حکمرانوں کی آنکھیں نہ کھلیں تو عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہونگے، علامہ حسن ظفر نقوی
اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین و خطیب ملت جعفریہ علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ساڑھے تین کروڑ سے زیادہ آبادی والے شہر کراچی میں انتظامات کا یہ عالم ہے کہ ذرا سی بارش نے سارے شہر کو فریادی بنا دیا ہے، شہر کے نالوں کی صفائی کا شور مچایا جاتا رہا مگر آج تک تمام نالے صاف نہ ہو سکے، شہر میں پھیلا ہوا کوڑا بارش کے بعد بیماریوں کا سبب بن رہا ہے، مویشی منڈی کی جگہ مخصوص ہونے کے باوجود ہر محلے میں مویشی منڈی لگی ہوئی ہے، حکمرانوں کی ترجیحات کچھ اور ہیں اور شہر بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے۔

العارف ہاوس سے جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کوئی بلدیاتی سسٹم نظر نہیں آ رہا، سرکاری افسران صرف حکمرانوں کو خوش کرنے میں لگے ہوئے ہیں، آخر کراچی کے لوگوں سے کون سا انتقام لیا جا رہا ہے، اتنی بربادی کے باوجود اب بھی کراچی سب سے زیادہ ریونیو دے رہا ہے مگر صلے میں کراچی کو ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، لوڈشیڈنگ کے اندھیرے، پانی کا قحط اور کوڑے کے ڈھیر مل رہے ہیں، اگر اب بھی حکمرانوں کی آنکھیں نہ کھلیں تو پھر یہ مجبور اور پریشان عوام سڑکوں پر ہوگی اور ان کے ہاتھ حکمرانوں کے گریبانوں پر ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 1003139
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش