QR CodeQR Code

سید علی حسین نقوی متحدہ علماء محاذ کے مرکزی سینیئر وائس چیئرمین مقرر

7 Jul 2022 02:32

محاذ میں شمولیت کے بعد میڈیا کو جاری اپنے بیان میں علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ شدت پسند رجحانات کیخلاف ملت اور تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ہم مزید کوششیں کرینگے اور پوری قوت کیساتھ سرزمین پاکستان کو اتحاد و امن کا گہوارہ بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے ممتاز مذہبی، سیاسی، سماجی و تاجر رہنماء سید علی حسین نقوی کو متحدہ علماء محاذ پاکستان کا مرکزی سینیئر وائس چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ اس فیصلے کا اعلان انہوں نے محاذ کے مرکزی رہنماء علامہ سید سجاد شبیر رضوی کے ہمراہ سید علی حسین نقوی سے ان کے آفس گلشن اقبال میں ملاقات کے موقع پر کیا اور کہا کہ سید علی حسین نقوی کو محاذ کا مرکزی سینیئر وائس چیئرمین بنانے کا فیصلہ مجلس شوریٰ کے اراکین نے چند روز قبل کیا تھا۔

محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکر کے علماء، مشائخ و قائدین نے سید علی حسین نقوی جیسے اعتدال پسند، صلح جو اور بین المکاتب ہم آہنگی کیلئے کوشاں شخصیت کی متحدہ علماء محاذ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے خوش آئند اور محاذ کی کامیابی کا مظہر قرار دیا ہے۔ سید علی حسین نقوی نے محاذ میں شمولیت کے بعد میڈیا کو جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ شدت پسند رجحانات کے خلاف ملت اور تمام مکاتب فکر کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے ہم مزید کوششیں کریں گے اور پوری قوت کے ساتھ سرزمین پاکستان کو اتحاد و امن کا گہوارہ بنائیں گے اور استحکام پاکستان میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 1003162

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1003162/سید-علی-حسین-نقوی-متحدہ-علماء-محاذ-کے-مرکزی-سینیئر-وائس-چیئرمین-مقرر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org